قومی
نواز شریف کو لندن سے واپس لانے والوں نے الیکشن چوری کیا، کیپٹن (ر) صفدر
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام کی خدمت کا کوئی فائدہ نہیں، سیلوٹ کرنے سے سب ملتا ہے۔ مانسہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں صاحب مانسہرہ سے الیکشن ہارے نہیں بلکہ الیکشن چوری ہوا، نواز شریف کو لندن سے واپس لانے والوں نے الیکشن چوری کیا۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سیلوٹ کرنے سے سب ملتا ہے، سیلوٹ مارنے سے 47 نمبر کی پلیٹ بھی مل جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت ملنے تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا، ووٹوں سے نہیں مخصوص جگہ سیلوٹ مارنے سے اسمبلی، سینیٹ اور پارٹی بھی ملتی ہے۔