قومی
26 ویں ترمیم پر تحریک انصاف کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا گیا ، رانا تنویر حسین
صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات اور دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے مریدکے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ چھبیس ویں ترمیم پر تحریک انصاف کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا گیا اور تمام کمیٹی اجلاسوں میں شریک رہی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقدامات سب پر عیاں ہیں اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جو کیا وہ ناقابل معافی ہے۔