سپر پاور اللہ کی ذات ہی ہے، گلوبل پاور چائنہ ہے، مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چائنہ کی دوستی ہمالیہ سے اونچی ہے، چین نے کشمیریوں کو وائٹ پیپر پر ویزا دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ سپر پاور اللہ ہی کی ذات ہے، گلوبل پاور چائنہ ہے، آج ہمارے لئے اس ایونٹ میں شرکت فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریب کا بہت شاندار اہتمام کیا گیا، آپ کی چین سے محبت اس تقریب کو سجانے میں منہ بولتا ثبوت ہے اس تقریب کی تعریف کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری عوام بھی چین سے بہت محبت کرتی ہے، آج کشمیر، فلسطین، یوکرائن میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے، کشمیر کی آزادی کی ایک طویل جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سکیورٹی ایجنسییز کا ہمارے ملک میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ہے، بے شک پاکستانیوں کے دل چین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیر کے عوام کے بھی چین کے ساتھ دل دھڑکتے ہیں۔