بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

رضوان سعید شیخ نے پاکستانی ورثے کو فروغ دینے میں امریکن پاکستانی ایڈووکسی گروپ کی کوششوں کو سراہا

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی معاشرے میں پاکستانی ورثے اور شناخت کو فروغ دینے میں امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہیں کہا ہے کہ پاکستانی،امریکی کمیونٹی کے لیے تعلیمی، معاشی اور سماجی مواقع کو بڑھانے کے لیے مقامی نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار رضوان سعید شیخ نے نیو یارک میں "علامہ اقبال ایونیو” کے دورے کے دوران امریکن پاکستانی ایڈوکیسی گروپ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے دوران کیا۔اس تقریب میں ممتاز مقامی رہنمائوں کے علاوہ ریاستی سینیٹر جان لیو، نیویارک اسمبلی کے رکن ڈیوڈ ویپرین اور کونسل رکن لنڈا لی شریک تھیں۔سفیر پاکستان نے ایونیو کے نام کو پاکستان کے قومی شاعر سے منسوب کرنے کو علامہ اقبال کی شخصیت اور نیو یارک سٹی میں پاکستان کے ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے اقدام کے طور پر سراہا ۔اپنے دورے کے دوران، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے عہدیداران کے ساتھ رچمنڈ ہل، کوئنز میں "علامہ اقبال ایونیو” کا بھی دورہ کیا ۔

اشتہار
Back to top button