بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حب پاورکمپنی کی لیتھیم مائننگ اور بیٹری مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری

حب پاور کمپنی نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کے تحت لیتھیم مائننگ اور بیٹری مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کی ہے۔اس سلسلے میں حب پاور کمپنی لمیٹڈ بیٹریوں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے پراجیکٹس شروع کر رہی ہے جو کہ بارہ سے اٹھارہ ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

لیتھیم ایک دھات ہے جو موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل کیمروں اور الیکٹرک گاڑیوں کی ریچارج ایبل بیٹریوں میں استعمال ہوتی ہے۔حب پاور کمپنی لمیٹڈ کی پاکستان میں لیتھیم کی تلاش ملک کی آٹو انڈسٹری میں پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

دریں اثنا، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ کے قیام پر کام پہلے سے ہی جاری ہے، جو سالانہ پچاس ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار کرے گا۔منصوبے کے تحت تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں کا تیس سے چالیس فیصد حصہ آسٹریلیا اور افریقہ کے مختلف ممالک کو برآمد کرنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ چین کی ایک معروف کمپنی BYD نے بھی میگا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسمبلنگ کے لیے پلانٹ لگانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو کہ حب پاور کمپنی سے منسلک ہے۔SIFC کی کاروبار دوست پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے مختلف شعبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

اشتہار
Back to top button