بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ریسکیو1122 خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس؛ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 خوشاب آفس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرِ صدارت ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو ٹوٹل 6580 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 2125 ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 2063 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔۔۔

تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 242روڈٹریفک کے حادثات، 1546میڈیکل کی ایمرجنسیز، 09 آتشزدگی کے واقعات، 44کرائم کے واقعات اور 284 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اینیمل ریسکیو آپریشن،الیکٹرک شاک، اونچی جگہ سے گرنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں.

گزشتہ ماہ میں 543 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ 1484 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 269 متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا۔

اشتہار
Back to top button