سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سعودی عرب نے سرمایہ کاری کو 2.8 ارب ڈالر تک توسیع دے دی، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دورہ سعودی عرب میں ملاقاتیں تعمیری اورنتیجہ خیزرہیں، وزیراعظم کےسعودی عرب اورقطرکے دورے اہمیت کےحامل تھے، اللہ کاشکرہےمعیشت بحالی کی پٹری پر چڑھ چکی۔
انہوں نے کہاکہ سعودی وزیرسرمایہ کاری کےدورہ پاکستان میں27معاہدوں پردستخط ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی تعداد27سے بڑھ کر 34ہوگئی، دونوں ممالک نے معیشت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر اتفاق کیا، ملکی معیشت کی بحالی اوراستحکام میں سعودی عرب کااہم کردار رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے ایک سوال پر بتایا کہ منارا کا معاملہ خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے، سعودی فاسٹ فوڈ چین البیک پاکستان آرہی ہے، کمپنی نے اپنی سپلائی چین پر کام شروع کردیا ہے، تمام شعبوں میں تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، تفصیلات وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔