بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گلگت بلتستان کا جشنِ آزادی، وزیرِاعلیٰ کے ہاتھوں پرچم کشائی

گلگت بلتستان کا 78واں یوم آزادی آج منایا جا رہا ہے۔گلگت اور سکردو سمیت تمام اضلاع میں پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی تقریب چنار باغ گلگت میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گل بار خان نے قومی پرچم لہرایا۔گلگت میں بھی پاک فوج کے زیراہتمام اس دن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب جاری ہے۔

گلگت بلتستان کی جدوجہد آزادی کے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔تقاریب میں گلگت بلتستان کی ثقافت اور تہذیب کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔گلگت بلتستان حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button