بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر/چئیر پرسن بورڈ آف گورنرز سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر/چئیر پرسن بورڈ آف گورنرز سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپی کمشنر (جنرل )احمد صہیب،پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اور اراکین بورڈ آف گورنرز نے شرکت کی۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول نے ڈپٹی کمشنر اور اراکین بورڈ آف گورنرز کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں جاری ترقیاتی کاموں ، تعلیمی سر گرمیوں ، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز ، طلباء کی تعداد ، کھیلوں کی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے انتظامی اور تدریسی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول کو نصابی، ہم نصابی سرگرمیوں اور سپورٹس میں صف اول کا ادارہ بنانے کیلئے بورڈ آف گورنرز تندہی سے کام کررہا ہے اور سکول میں نصابی تعلیم کے ساتھ دورہ ہذا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید آئی ٹی بیسڈ اور سکل بیسڈ تعلیم کے لئے بھی وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ ڈی پی ایس معیاری تعلیم سب کی پہنچ میں یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے اور نہایت مناسب فیس میں بہترین پرائیویٹ سکولز کے معیار کے برابر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہدِ حاضر سے ہم آہنگ اندازِ تعلیم اپنانے کیلئے ڈی پی ایس میں طلباء وطالبات کو مفید اور کارآمد نصاب پڑھانے اور اُن کی تربیت کیلئے جدید ترین ماڈلز کو پیشِ نظر رکھا جا رہا ہے تا کہ یہاں سے تعلیم یافتہ بچے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اراکین بورڈ آف گورنرز کو ہدایت کی کہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ڈی پی ایس میں تعلیمی نظام کو مذید بہتر بنانے کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

اشتہار
Back to top button