معطل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے تمام صوبائی فیڈریشنز، سرکاری محکموں کو تعاون کرنے سے روکنے کا نوٹیفیکشن جاری
پاکستان سپورٹس بورڈ نے 6 جولائی 2022 کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو اپنے 25ویں اجلاس کے دوران معطل کر دیا۔ یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے بعد پی ایس بی کے مقرر کردہ ایک مندوب کی رپورٹ پر مبنی تھا، جس میں سنگین بے ضابطگیوں، بدعنوان طریقوں، اور اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔معطل شدہ فیڈریشن کے معاملات کو چلانے کے لیے ایک عبوری کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں بریگیڈیئر (ر) زاہد اقبال( چیئرمین )،کرنل (ر) حافظ ڈاکٹر ظفر اقبال()ممبر اور نزہت جبین( ممبر ) ہیں، پاکستان سپورٹس نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں تمام صوبائی سپورٹس بورڈز اور متعلقہ سرکاری محکموں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معطل شدہ فیڈریشن کے ساتھ خط و کتابت کرنے سے گریز کریں اور تعاون کو روکیں، بشمول مالیاتی گرانٹس، کھیلوں کی سہولیات، کھلاڑیوں کی مدد، اور ایونٹس کی تنظیم یا اسپانسرشپ۔