بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چینی سفیرکا بیان سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ چین کے پاکستان میں سفیر کا بیان حیران کن ہے جو دونوں ممالک کے سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا چینی شہریوں کے ساتھ چند بدقسمت واقعات رونما ہوئے، ہمیں چینی حکومت اور سفارت خانے کی تشویش سے آگاہی ہے، ہم نے چین کو ان واقعات کی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان میں قیادت کی سطح پر یہاں چینی باشندوں، منصوبوں اور کمپنیوں کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی۔ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران وزیراعظم نے چینی ہم منصبو کو بھی چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی، چینی سفیر کا یہ بیان حیران کن ہے ، ان کابیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز چینی سفیر نے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام ’’چائنا ایٹ 75: اے جرنی آف پروگریس، ٹرانسفارمیشن اینڈ لیڈرشپ‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامات دیکھنا چاہتا ہے اور ایسے حملوں میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ چین کے لیے ناقابل قبول ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی فریق پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ  ہم مل کر ان دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button