قومی
پاکستانی سفیر اور امریکی ارکان کانگریس کا پاک امریکا تعلقات کو متنوع بنانے پر اتفاق
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے رکن کانگریس جم میک گیون اور کانگریس وومن سوسن وائلڈ سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔بات چیت کے دوران انہوں نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے، مشترکہ جمہوری اقدار اور انسانی حقوق پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے خیالات کے تبادلے اور دیرینہ پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو متنوع بنانے کے لیے مصروفیات جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔