بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس ہیں۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار
Back to top button