
5روزہ انسداد پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جاری پولیو مہم کے پہلے روزکا تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت گزشتہ 5روزہ انسداد پولیو مہم کے ایوننگ پولیو ریویو میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے جاری پولیو مہم کے پہلے روزکا تفصیلی جائزہ لیا۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع کے تمام یونین کونسلز، ٹیموں،سکیورٹی رفیوزلز اہلکاران کی حاضری وغیرہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ میں تمام ممبران کو ہدایت کی کہ جاری مہم کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں کوئی ایک بچہ بھی پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی چیک و ویریفائی کریں تا کسی پولیو کمپین میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
پولیو میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف ودیگر محکمہ ہیلتھ کے افسروں اور سٹاف نے شرکت کی۔