![](/wp-content/uploads/2024/10/Patroling-post-River-Jehlum-Bridge-Khushab-man-captured-with-illegal-amunition-29-oct-2024-News.com_.pk_-780x470.avif)
حادثات و جرائم
دوران ناکہ بندی و چیکنگ ایک شخص سے 30 بور پسٹل 05 کارتوس برامد
ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبد الرحمان کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر ملک محمد عمر دراز اعوان ہمراہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی و چیکنگ ایک شخص سے 30 بور پسٹل 05 کارتوس برامد کر کے تھانہ خوشاب میں مقدمہ رجسٹرڈ کرا کر ملزم کو حوالات میں بند کیا۔
ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن سرگودھا اختر حسین جوئیہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع خوشاب ملک عبد الرحمان کی طرف سے انچارج پٹرولنگ پوسٹ پل دریائے جہلم سب انسپکٹر ملک محمد عمر دراز اعوان ہمراہ ٹیم کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔