بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر مملکت کا روس کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں روس کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا میٹ می لینکو کی زیر قیادت روس کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوںکے عوام کے درمیان روابط اوروظائف پروگراموں کے ذریعے ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میںاقتصادی تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجودہیں۔ انہوں نے پاکستان میں روسی سرمایہ کاری پر زوردیا۔فریقین نے تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے علاوہ علاقائی روابط بڑھانے اور ایک خطہ ایک سڑک اقدام او ر شمال جنوب ٹرانسپورٹ راہداری کے ذریعے کاروباری تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر بھی زوردیا۔روسی سپیکر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

انہوں نے باہمی تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے صدر پیوٹن کی جانب سے صدر پاکستان کیلئے خصوصی تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

اشتہار
Back to top button