بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محترمہ عروج زیب کو (زیب نظر پبلیکیشن) اشاعتی ادارہ رجسٹرڈ کرانے پر خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد

ممتاز شاعرہ و ادیبہ ، صدر بزم عروج ادب پاکستان، محترمہ عروج زیب کو (زیب نظر پبلیکیشن) اشاعتی ادارہ رجسٹرڈ کرانے پر خوشاب کے صحافتی اور ادبی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ محترمہ عروج زیب نہایت ہی شفیق، باوقار ، بردبار اور ہردلعزیز شخصیت کی مالک ہیں۔ موصوفہ علمی اور ادبی حلقوں کے لیے ہرگز کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ 2018 ء سے صدر بزم عروج ادب پاکستان کی حیثیت سے علم و ادب کے فروغ کے لیے بھرپور خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

نائب صدر ادارہ خیال و فن ، نائب صدر بزم وفا انٹرنیشنل اور نائب صدر بزم نسیم ادب کی حیثیت سے آپ کی گرانقدر ادبی خدمات ہیں۔ آپ اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے علمی اور ادبی محفل کی اکثر و بیشتر زیب و زینت ہوتی ہیں۔

دریں اثناء محترمہ عروج زیب کے مطابق الحمدللہ زیب نظر پبلیکیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ میری اولین ترجیح ہے کہ معیاری اور خوبصورت کام ہو جس کے لیے مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

اشتہار
Back to top button