علاقائی
27اکتوبر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کی قیادت میں ریلی
27اکتوبر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز سرور شہید چوک سے ہوا۔
ریلی کےشرکاء نےکشمیری مسلمانوں کےحق میں نعرہ بازی کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے کہا کہ آج کا دن پوری دنیا میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف تمام مسلمان متحد ہیں،آزادی کشمیریوں کا حق، ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔
ریلی میں سی او ایم سی حُرا جاوید بلوچ اور سوشل ویلفیئر آفیسر ملک امتیاز احمد مانگٹ کے علاوہ دیگر سرکاری اداروں کے آفیسرز،پولیس اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ریلی کے اختتام پر کشمیروں اور ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعاء کی گئی۔