علاقائی
ملک سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس آف پاکستان جناب یحی آفریدی کی تقریب حلف برداری کے موقع پرخصوصی مبارکباد
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کے ممبر، پیلووینس ضلع خوشاب، سے تعلق رکھنے والے ملک سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ، چیف جسٹس آف پاکستان جناب یحی آفریدی کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ایوان صدر میں موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جناب یحی ا آفریدی صاحب کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ کریم آپ کی خصوصی مدد فرمائے۔
علاوہ ازیں اس موقع پر ملک سیف الرحمن جسرہ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ لاہور نے سپریم کورٹ کے دیگرمعزز ججز صاحبان، پاکستان بار کونسل کے ممبران، صدر سپریم کورٹ بار، معزز وکلاء صاحبان اور دیگر مہمانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔