قومی
پاکستان اور سری لنکا کا موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان اور سری لنکا نے موجودہ دوطرفہ فوجی تعلقات کے مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔اس عزم کا اظہار پاک فضائیہ کے سربراہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو اور سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر ائرمارشل نے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔
سری لنکا کی فضائیہ کے کمانڈر انڈس شیلڈ2024مشق کو دیکھنے کے لئے اسلام آباد میں ہیں۔ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی سلامتی کے تناظر میں مختلف پیشہ وارانہ امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے دوست ملک کی فضائیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔