بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب "من کی نگری ” کی تقریب پذیرائی

صاحبزادہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب "من کی نگری ” کی تقریب پذیرائی قاسم علی شاہ فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔

تقریب میں سابق ناٸب صدر سرگودھا بار معروف مصنفہ، شاعرہ ،ادیبہ اورکالم نگار، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی اور خطاب کیا۔

ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے کہا کہ من کی نگری صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی ایسی کتاب ہے ۔جسے آنکھوں کے ساتھ ساھ دل سے پڑھا جایے گا۔ مصنف نے کل مہارت سے اس میں معاشرے کے ناسوروں کو بے نقاب کیا ہے اور حرام و حلال کی تشریح کی ہے۔

سعدیہ ہماء شیخ نے مزید کہا کہ صرف لکھنے سے کوئ ادیب نہں بن جاتا بلکہ اس کے لیے کچھ اور لوازمات کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس میں نیت کا شفاف ہونا، بے لوث ہونا دوسروں کا درد اور اس کے ساتھ بغض منافقت اور حسد سے دور ہونااور یہ تمام لوازمات اشرف عاصمی ایڈووکیٹ میں موجود ہیں۔

تقریب سے نوائے وقت کے چیف نیوز ایڈیٹر دلاور چوھودری، اُردو پوائنٹ کے ملٹی میڈیا ہیڈ شاہد نذیر چودھدری، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی، معروف اداکار راشد محمود،معروف مصنف ٹریولر افتخار احمد عثمانی، ماہر اقبالیات ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، علی عمران شاہین،پیر مظاہر ہاشمی، علی عباس، قاضی سعد اختر،پروفیسر ندیم احمد اشرفی، شہزاد روشن گیلانی،پیر عمر اشرف عاصمی، ڈاکٹر راحیل رفیق،محمد احمد رضا،علی احمد کیانی ایڈووکیٹ، حذیفہ اشرف عاصمی اور صاحبزادہ میاں محمد اعظم نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار
Back to top button