بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کا لاری اڈہ جوہرآباد کا دورہ، لاری اڈے پر موجود سہولیات کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے لاری اڈہ جوہرآباد کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران انہوں نے مسافروں سے کرایوں اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، کرایہ نامہ چیک کیا اور لاری اڈے پر موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ وہ حکومتی جاری کردہ کرایہ نامہ کو نمایاں کریں، سفری سہولیات کو بہتر بنائیں، اور مسافروں کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کو سفر کے بارے میں مکمل ہدایات بھی فراہم کی جائیں۔

یہ اقدامات ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کی کاوش ہے تاکہ سفر کے دوران مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اشتہار
Back to top button