قومی
عالمی برادری بین الاقوامی امن وترقی میں کرداراداکرے،منیراکرم
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی نظم ونسق کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی امن و ترقی اور انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے نیویارک میں تیسری کمیٹی کے عام مباحثے میں اسی ملکوں کے گروپ کی طرف سے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ خودمختار ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ان کی خودمختاری کا احترام کرنا بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولو ں میں سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست کرنے اور دہرے معیار یا انسانی حقوق کے تحفظ کے نام پر کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔انہوں نے سنکیانگ،ہانگ کانگ اور ژی جانگ سے متعلق امور کو چین کے اندرونی معاملات قرار دیا۔