بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت پھر تبدیل کر دیا گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، اجلاس پہلے رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس کا وقت ساڑھے 9 بجے کیا گیا، جو رات گئے شروع ہوا۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس جو دن کے 12 بجے ہونا تھا، اس کا وقت 3 بجے، شام ساڑھے 6 بجے اور پھر رات 8 بجے رکھا گیا تھا جو 3 گھنٹے تاخیر کے بعد شروع ہوا اور 12 بجے سے چند لمحے قبل آدھے گھنٹے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button