بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آٰئینی ترامیم کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب

آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کئی بار ملتوی کرنے کے بعد اب آج ڈھائی بجے طلب کرلیا گیا ہے جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔لاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا، اجلاس میں کابینہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیمی بل کی منظوری کے لیے تمام وزرا پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے چیمبر میں موجود تھے، جب کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے طویل ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے بعد کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ چیمبر میں پہنچے۔تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری نہ دی جاسکی، اجلاس کے دوران وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی سمیت کابینہ کے ارکان کو 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا۔

اشتہار
Back to top button