اہم سنگ میل عبور، سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی
کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ، بجلی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ۔ کے-الیکٹرک نے 500 کے وی کا کے کے آئی گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا ہے ، کے کے آئی گرڈ 500کےوی کا کراچی میں میں اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے۔ کے کے آئی گرڈ کے زریعے نیشنل گرڈ اور کے-الیکٹرک کے نیٹورک میں بجلی کی ترسیل کا کامیاب کنکشن ہو گیا ہے۔ کراچی کو کینپ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی۔
کے الیکٹرک سی ای او مونس علوی نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، ایک اور تاریخی لمحہ ، کے-الیکٹرک کے جدید ترین 550 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو قابل اعتماد، سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہوگئی۔ یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت دے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا این پی سی سی، این ٹی ڈی سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساتھ ہی پی اے ای سی، سیمنز، نیسپاک اور دیگر کا بھی تہہ دل سے شکریہ کرتا ہوں۔ ان سب نے کراچی کے پہلے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کو دسمبر 2022 میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے میں بھرپور معاونت کی۔