ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل نورپور تھل کے دورہ کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل کا وزٹ کیا، انہوں نے انتظامی و طبی امور پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئیں اور مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجہ کی سہولتوں اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا اور اطمینان کااظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر و دیگر انتظامی امور کے افسران بھی موجود تھے۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال نورپورتھل سرجن ڈاکٹر امیر عمر بھی اس موقع پر موجودتھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے وسیع تر طبی اقدامات کے ثمرات مریضوں تک پہنچانے کے لئے پورے جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں، انکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو طبی وتشخیصی سہولیات کی فراہمی کے وسیع منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب کے دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دوران ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزرات مواصلات انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجئنیر ملک طاہر ندیم بگھور اور دیگر آفیسرز بھی موجودتھے۔