کل بروز جمعہ صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکولوں، کالجوں اوریونیورسٹیوں پر ہوگا
پنجاب حکومت نے کل بروز جمعہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔
تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر کیا گیا، چھٹی کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔
کسی قسم کا احتجاج اور سرکاری و نجی تنصیبات پر حملے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے، محکمہ داخلہ کی سفارش پر محکمہ سکول ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیے۔
چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری، نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہو گا، صوبہ بھر کی یونیورسٹیاں بھی کل بند رہیں گی۔
قبل ازیں پنجاب کی حکومت نے صوبے میں دو دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے احتجاج، جلوس اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔