بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت کھیلوں کے فروغ کے لیے خصوصی اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہاہے کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے اور ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند دماغ کا باعث بن سکتا ہے اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے سکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کھیلوں کے فروغ کے سلسلہ میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، میونسپل کمیٹی اور لوکل گورنمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپورٹس گراؤنڈزاور پبلک پارکس کی ڈویلپمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد ازجلد سپورٹس گراؤنڈزاور پارکس میں مختلف گیمز کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں۔

اشتہار
Back to top button