بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جمیعت علمائے اسلام نورپور تھل کے زیر تمام سالانہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد

جمیعت علمائے اسلام نورپور تھل کے زیر تمام سالانہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کشمیر چوک میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ممتاز عالم دین مولانا عبدالرزاق نے کی جبکہ جے یو آئی (ف )پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس عظیم الشان کانفرنس کے نقابت کے فرائض جے یو آئی ضلع خوشاب کے رہنما حسین علی بلوچ نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ سالانہ پروقار کانفرنس کو شاندار کامیابی ہمکنار کرنے کے لیے جمعیت علماےء اسلام تحصیل نورپور تھل کے رہنما خلیق الحسن کی زیر نگرانی بھرپور انتظامات کیے گئے ۔

لاثانی محفل پاک سے نامور علمائے کرام مولانا عطاءاللہ بندیالوی ،مولانا خلیل الرحمان جامی، مولانا محمد اشرف علی، مولانا مطیع اللہ حیدری، مفتی سلطان محمود کلو ،مولانا ضیاء الحق، قاری غلام فرید اور دیگر مقامی علماےء کرام نے خطاب کرتے ہوئے خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

مقررین نے کہا کہ قرآن و سنت کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینارہ نور ہیں، جن پر مکمل عمل پیرا ہوکر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ سالانہ تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان اور مولانا راجہ مسعود الحسن سمیت مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔

اشتہار
Back to top button