فیصل فنڈز کی انویسٹرز ویک 2024 میں شرکت
فیصل فنڈز نے انویسٹرز ویک2024 میں شرکت کی، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو جدید اور نئے سرمایہ کاری طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تقریب میں صنعتی ماہرین، ممکنہ سرمایہ کار اور دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے سیکھنے، نیٹ ورکنگ اور ترقی کے مواقع پیدا ہوئے۔
کراچی میں منعقدہ تقریب میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے کمشنر عبدالرحمٰن وڑائچ اور فیصل فنڈز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے بھی شرکت کی۔ ان کی موجودگی نے پاکستان میں مستحکم سرمایہ کاری کلچر کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو نہ صرف ترقی پسند ہے بلکہ اس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہیں۔
فیصل فنڈز نے انٹرایکٹو سیشنز کے لیے سہولت فراہم کی، جس میں شرعی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری اور مستحکم پورٹ فولیو کے نئے رحجانات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ ان سیشنز نے شرکاء کو صنعتی ماہرین کے ساتھ براہ راست بات چیت کا موقع فراہم کیا، جس سے انہیں اپنے مالی اہداف کے مطابق درست سرمایہ کاری فیصلے کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل ہوئی۔
تقریب نے منفرد نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں شرکاء کو صنعتی ماہرین اور ہم خیال افراد سے تعلقات بنانے کا موقع ملا اور سرمایہ کاروں میں کمیونٹی کا احساس پیدا ہوا۔
تقریب کے حوالے سے شرکاء نے مثبت رائے کا اظہار کیا، جس نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے نہ صرف اعتماد میں اضافہ ہوا بلکہ انویسٹر برادری کی حوصلہ افزائی بھی ہوئی۔ فیصل فنڈز فنانشل لٹریسی کو فروغ دینے اور سرمایہ کاروں کو مالیاتی مارکیٹس کی پیچیدگیوں کے بارے میں آگاہ کررکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔