بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے شروع ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کرینگے

پاکستان آج سے اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے دو روزہ اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی نمائندگی روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے پہلے نائب صدر اور ہندوستان کے وزیر خارجہ کریں گے۔چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

منگولیا کے وزیر اعظم بطور مبصر ریاست اور وزراء کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ترکمانستان کے وزیر خارجہ بطور مہمان خصوصی بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون اور تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

دریں اثناء شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سربراہان حکومت سمیت غیر ملکی مندوبین اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔کرغزستان کے وزیر اعظم زاپروف اکیل بیک آج نور خان ایئربیس پہنچے۔ ان کا استقبال وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کیا۔

اشتہار
Back to top button