بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سونے کی  قیمت میں  200روپے فی تولہ اضافہ

چوبیس قیراط تولہ کی قیمت  2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہوگئی

سونے کی  قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ ، 36 ہزار 368 روپے ہو گئی۔

اشتہار
Back to top button