
قومی
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کئے گئےٹریفک پلان کے مطابق کچھ سڑکیں پیر 14 اکتوبر سے بدھ 16 اکتوبر تک مکمل طور پر بند رہیں گی۔
جو سڑکیں ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند رہیں گی ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے، کورال چوک پرانے ائیرپورٹ سے فیض آباد، زیرو پوائنٹ اور فیصل چوک / خیبر پلازہ تک، سری نگر ہائی وے آبپارہ چوک، سرینا ہوٹل، ملپور تک۔ راول ڈیم چوک سے سرینا ہوٹل تک۔ جبکہ متبادل راستے کے طور پر راول ڈیم چوک سے گارڈن ایونیو/ چاند تارہ روڈ اور سیونتھ ایونیو کھلا رہے گا۔
مری/ بارہ کہو آنے جانے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، چاند تارہ روڈ استعمال کریں گے۔
اسلام آباد سے راول پنڈی/ مری روڈ آنے جانے والے نائنتھ ایونیو اور سٹیڈیم/ ڈبل روڈ استعمال کریں گے۔