ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی براۓ انسداد ڈینگی خوشاب کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کے علاوہ ضلع کے تمام محکموں کے سربراھان جن میں محکمہ اریگیشن، سوشل ویلفئر ،میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ،ایجوکیشن ،فوڈ اتھارٹی ودیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے ڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )نے کہاکہ ڈینگی بخار کا سیزن شروع ھو چکا ھے اور راولپنڈی سے کافی مریض رپورٹ ھو رھے ھیں اس لۓ سرویلنس بہتر کریں اور عوام کے اندر آگاھی پیدا کریں۔
انہوں نے کہا کہ چھتوں کی صفائی کو بہتر کریں اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ڈنیگی یوزرز کی ٹریننگ کا انعقاد کروائیں۔