بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے، جوبائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب اپنے بیان امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے۔

اشتہار
Back to top button