ڈاکٹر سعدیہ کمال کا ایک اور اعزاز، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پہلی خاتون صدر منتخب
وسیب زادی ڈاکٹر سعدیہ کمال کا ایک اور اعزاز، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی پہلی خاتون صدر منتخب، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔
سرائیکی وسیب کی سرمایہ ءافتخار ڈاکٹر سعدیہ کمال بطور انچارج سرائیکی نیوز اے پی پی اسلام آباد فرائض سر انجام دے رہی ہیں جبکہ سابق سینیئر نائب صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی حیثیت سے بھی انہوں نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ اپنی ہر دلعزیز اور مخلص شخصیت کی وجہ سے عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔
سوشل ورکر کی حیثیت سے ان کی سرائیکی وسیب کے لیے مثالی خدمات ہیں۔
سرائیکی اور پنجابی وسیب کے لوگوں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کے بطور صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس انتخاب پر خوشی کا اظہار کیاہے۔
دریں اثناءسرائیکی تریمت عوامی تحریک پاکستان سمیت دیگر حلقوں نے ڈاکٹر سعدیہ کمال کو بطور پہلی خاتون صدر ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ ورکر صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی صلاحیتیں بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے انقلابی اقدامات کریں گی۔