![](/wp-content/uploads/2024/10/Malik-Abdul-Rauf-Nawan-Saggo-NoorPur-Thal-780x470.avif)
قومی
نواں سگو کی ہردلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت ملک عبدالروٴف سگو رشتہ ء ازدواج میں منسلک
نواں سگو کی ہردلعزیز سماجی و سیاسی شخصیت ملک عبدالروٴف سگو رشتہ ء ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں نورپورتھل پریس کلب کے سئینیر صحافیوں ملک محمد حیات جوئیہ ، ایم نوردین اور سیٹھ ثمرسلطان سمیت ان کی سگوبرادری اور دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاءے تقریب نے ملک عبدالروٴف سگو کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے ان کےلیے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔
ملک عبدالروٴف سگو نے اپنی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جملہ شرکاء کا تہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی شرکت میری عزت افزائ ہے میں ان بے پایاں محبتوں کی صمیم قلب سے قدر کرتاہوں۔