
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور پاکستان اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری پر تاحیات پابندی کا فیصلہ درست ہے، حافظ ڈاکٹر ظفر اقبال
ویٹ لفٹنگ کے سابق کھلاڑی اور سیف گیمز کے سلورمیڈلسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن صدر خالد محمود اور ڈی فیکٹو پاکستان اولمپک کمیٹی کے سیکرٹری خالد محمود پر پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب س تاحیات پابندی کےاور ان کا انسانی سمگلنگ سے متعلق کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کے فیصلے کو سراہتا ہوں، ایسا کرکے پاکستان سپورٹس بورڈ نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر کی تعمیل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح اب خالد محمود پاکستان باکسنگ فیڈریشن یا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا کوئی بھی اجلاس بلانے، پاکستان میں اولمپک فیملی کا حصہ بننے اور کسی بھی اجلاس میں شرکت کا حق کھو چکے ہیں۔ایسی کوئی بھی کوشش یا شرکت پاکستان سپورٹس بورڈ کے آئین کی خلاف ورزی، حکومت کی رٹ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے فیصلے کو مجروح کرے گی، انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن اور پاکستان اولمپک موومنٹ کے دیگر اراکین بھی خالد محمود سے دور رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 11اگست 2024ء کو میرے خالد محمود کی اینٹی ڈوپن قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث اور اکسانے کے موقف کی تائید بھی ہوتی ہے اور تحقیقات کا دائرہ کار بڑھانے پر زور بھی دیتی ہے ان کی مختلف کھیلوں بالخصوص پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن میں ڈوپنگ کارروائیوں کی وجہ سے صدر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن اور دیگر عہدیداران پرپابندی عائد ہوئی کو خالد محمود نے تحفظ فراہم کیا۔