قومی
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی۔استقبالیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔
عشائیہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنے ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور امریکہ نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی کارروائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ استقبالیہ کے دوران صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ ان کی مختصر ملاقات انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار رہی۔