حادثات و جرائم
شمالی وزیرستان میں چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق
ماڑی پٹرولیم کے چارٹرڈ ہیلی کاپٹرایم آئی 8کوحادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق ہوگئے ۔ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر شیوا شمالی وزیرستان کے بلاکس کو ٹرانسپورٹ کی خدمات فراہم کر رہا تھا، ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن بعد میں کنٹرول کھوبیٹھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان ماڑی پٹرولیم کے مطابق حادثہ انجن کی خرابی کے باعث پیش آیا ، اس کا سکیورٹی کی صورتحال یا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔