بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، دفعہ 144 نافذ،تمام داخلی و خارجی راستہ بند

راولپنڈی میں آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث انتظامیہ کی جانب سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر کے داخلی راستوں پر کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل عمران خان نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کریں گے اور عدالت سے راولپنڈی جلسے کی درخواست واپس لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر میں نیم فوجی دستے تعینات کردیے۔تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر اسے احتجاج اور مظاہرے میں تبدیل کردیا، پی ٹی آئی کے بانی رہنما عمران خان نے کہا کہ حکومت ان کی پارٹی کو شہر میں جلسے کے لیے جگہ کی اجازت نہیں دے رہی۔گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا کہ پارٹی دوپہر 2 بجے ’پرامن سیاسی عوامی اجتماع‘ کا انعقاد کرے گی۔

اشتہار
Back to top button