بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

خوشاب؛ ضلعی سطح پر کھیلتا پنجاب گیمز 2024ءکے تحت ضلع میں رجسٹریشن کا پروسس جاری

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خوشاب ساجد اللہ بابر نے بتا یا ہے کہ ضلعی سطح پر کھیلتا پنجاب گیمز 2024ءکے تحت ضلع میں رجسٹریشن کا پروسس جاری ہے۔

جس میں اب تک 400رجسٹریشن ہوچکی ہیں۔اس کھیلتا پنجاب گیمز میں کر کٹ،ٹیپ بال،بیڈ منٹن (بوائز/ گرلز)،اتھلیٹکس (بوائز اور گرلز)،ہاکی،فٹ بال اور کبڈی کی گیمزشامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اول اور دوئم آنے والی ٹیموں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بالترتیب کبڈی، فٹبال، کرکٹ، ہاکی کی اول آنے والی ٹیمز کیلئے ضلعی سطح پر 100000روپے، دوئم آنے والی ٹیمز کیلئے 50000روپے، بیڈ منٹن میں اول آنے والی ٹیم کو 50000روپے، دوئم آنے والی ٹیم کیلئے 25000روپے اوراتھلیٹکس کے ایونٹ میں اول آنے والے کھلاڑیوں کو 15000روپے جبکہ دوئم آنے والے کھلا ڑیوں کیلئے 10000روپے کے کیش انعاما ت رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ گیمز کے کھلا ڑیوں سے التماس ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں۔

اشتہار
Back to top button