بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

سنی علماء کونسل خوشاب کے زیر اہتمام عید گاہ خوشاب میں سالانہ سیرت النبیﷺ و شان صحابہؓ کانفرنس کا انعقاد

سنی علماء کونسل خوشاب کے زیر اہتمام عید گاہ خوشاب میں سالانہ سیرت النبیﷺ و شان صحابہؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ سنی علماء کونسل مولانا محمد احمدلدھیانوی نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی ملک ہے اور ہم مسلمان اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنی علماء کونسل پاکستان مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ہم قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کی قیادت میں صحابہ کرام ؓاور اہلیبت کا دفاع کرتے رہیں گے۔

کانفرنس سے پنجاب کے صدرمولانا اشرف طاہر نے بھی خطاب کیا۔ دوران کانفرنس عالمی ایوارڈ یافتہ زینت القراء قاری محمد ابوبکر نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

سنی علماء کونسل خوشاب کے رہنما مولانا سیف الرحمان فاروقی نے اپنے بیان میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور سیکورٹی دینے پر ضلعی انتظامیہ کے انتظامات اور ایم سی خوشاب کی کارگردگی کو سراہا ۔ کانفرنس کے خوبصورت اور بہترین انتظامات کرنے پر قائدین نے ملک عبدالستار نائچ اور مولانا سیف الرحمان فاروقی اور انکی پوری ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button