تجارت
ایس آئی ایف سی کے تعاون چین کا پاکستان میں ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان
چین کے RUYI شینڈونگ گروپ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں عالمی معیار کے ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹیکسٹائل پارکس پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہیں جو سندھ اور پنجاب میں قائم کئے جائیں گے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
چین سے آئے ہوئے RUYIشینڈونگ گروپ کے وفد نے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع پر اس منصوبے کے حوالے سے پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ چین کے وفد نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے ایس آئی ایف سی کے اقدامات پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔