بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے ، دونوں رہنماؤں کی جانب سے مختلف معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے صدر کی اقوام متحدہ میں فلسطین پر تقریر دلوں کو چھو لینے والی تھی، جس طرح انہوں نے فلسطین کا مسئلہ بیان کیا، ہال میں موجود سب کے دلوں کو چھوا، میں نے ترک صدر کو مبارک باد دی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، صدر اردوان نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button