قومی
پاک فوج کا اقوام متحدہ کے امن مشنز میں قابل قدر کردار
پاک فوج اقوام متحدہ کے امن مشنز میں قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے اور دنیا بھر میں امن مشن میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔دو لاکھ پینتیس ہزار سے زائد پاکستانی فوجی انتیس ممالک میں اقوام متحدہ کے اڑتالیس مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بہت سے امن مشنز میں پاکستان کی شمولیت نمایاں رہی ہے۔اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہونے کے ناطے امن کے مبصرین کو اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے مکمل مدد اور رسائی فراہم کرتا ہے۔گزشتہ دہائیوں کے دوران اقوام متحدہ کے امن دستوں نے عالمی امن و سلامتی کے لیے ان گنت قیمتی جانیں بچائی ہیں اور پاکستانی امن دستہ انتہائی لگن کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔عالمی سطح پر قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں سے دنیا واقف ہے۔