کھیل
پاکستان ویمنز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ افریقہ ویمنز کو شکست دیدی
پاکستان ویمنز نے جنوبی افریقہ ویمنز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کی خاص بات پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب ٹی ٹوئنٹی میچوں میں اپنا سب سے بڑا سکور 181 رنزبنانا تھا، پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 177 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ تھا جو اس نے 2018 میں ملائشیا کے خلاف بنایا تھا۔
پاکستان کے 181 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔منیبہ علی 45 اور کپتان فاطمہ ثنا 37 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہیں، ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقہ کی کھلاڑی سونے لیز نے نصف سنچری سکور کی، پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو کی دو دو وکٹیں ۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔