بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی، بھارت میزبان چین کو شکست دیکر 5 ویں بار ٹائٹل جیت گیا

دفاعی چیمپئن بھارت نے میزبان چین کو 1-0 سے شکست دے کر پانچویں بار ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی ٹیم کو جیت کیلئے چین کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، پیرس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی بھارت کی ٹیم پہلے تین کوارٹرز میں چین کی دفاعی لائن کو توڑنے میں ناکام رہی تاہم میچ کے 51 ویں منٹ میں بھارتی کھلاڑی جوگراج سنگھ نے بالآخر اپنی ٹیم کیلئے گول سکور کرکے اسے ایک صفر کی برتری دلا دی جو فائنل وسل تک برقرار رہی ، قبل ازیں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے کوریا کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا۔

اشتہار
Back to top button