کھیل
ورلڈ سنوکر کپ، پاکستان کے اسجد اقبال اور اویس منیر کا فاتحانہ آغاز
منگولیا کے دارالحکومت اولان باتر میں جاری سنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں اسجد اقبال اور اویس منیر نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے۔ اسجد اقبال نے منگولیا اور جاپانی کیوئسٹ کو تین صفر سے شکست دی۔۔ اویس منیر نے منگولیا اور عمانی کھلاڑی کو بھی تین صفر سے ہرادیا۔۔ ایونٹ میں شریک چھتیس کیوئسٹس کو نو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔۔ ہر گروپ کے بہترین دو کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گے۔۔